اتر پردیش،6؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اب پنڈت دیندیال اپادھیائے اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔ تبدیلی کے اس فیصلہ پر یو پی کے گورنر رام نائک کی دستخط بھی ہو چکی ہے۔
نام بدلنے کا یہ عمل ادیتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے جن سنگھ لیڈر دیندیال اپادھیائے کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنکی موت اسی مقام پر ہوئی تھی۔ جن سنگھ موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پیش رو پارٹی ہے۔
اگست کے ماہ میں یہ تجویز ریاستی حکومت نے پیش کی تھی جسکی پارلیمنٹ میں مخالفت بھی ہوئی تھی۔
واضح ہوکہ مغل سرائے جنکشن ملک کے سب زیادہ مصروف اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔